واٹس ایپ نے ایک اور حیران کن فیچر متعارف کروا دیا
واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں گیسٹ چیٹس نامی فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے: WABetaInfoکی رپورٹ

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ نے ایک اور حیران کن فیچر متعارف کروا دیا یہ فیچر کونسا ہے؟ اس حوالے سے ایسی تفصیلات سامنے آگئی ہیں جو صارفین کے لئے حیران کن ثابت ہوئی۔
انٹرینشنل میڈیا کے مطابق WABetaInfoکی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں گیسٹ چیٹس نامی فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ یہ بنیادی طور پر لنک پر مبنی چیٹ فیچر ہے جس کے لیے دیگر افراد کو آپ سے چیٹ کے لیے ایپ یا واٹس ایپ اکانٹ کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔ بس لنک پر کلک کرکے وہ چیٹ میں شامل ہو جائیں گے، کوئی ایپ انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں، کوئی سائن اپ نہیں کرنا ہوگا، یہ چیٹ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوگی مگر اس میں صرف ٹیکسٹ میسجز کرنا ممکن ہوگا، کالز، میڈیا شیئرنگ اور گروپ چیٹس جیسے فیچر دستیاب نہیں ہوں گے۔ پھر بھی یہ واٹس ایپ کو ہمیشہ کے لیے بدل دینے والا فیچر ثابت ہوگا۔