ٹیکنالوجی

یوٹیوب میں حیران کن تبدیلی، صارفین حیران

یوٹیوب کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس(اے آئی)ٹیکنالوجی پر مبنی ایک فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے ذریعے صارفین کی عمر کی جانچ پڑتال کی جائے گی

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی مشہور ترین ایپ یوٹیوب میں حیران کن تبدیلی کر دی گئی جس کے بعد صارفین بھی حیران و دنگ رہ گئے ہیں، یہ تبدیلی کونسی کی گئی؟ اس حوالے سے تفصیل سامنے آگئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یوٹیوب کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس(اے آئی)ٹیکنالوجی پر مبنی ایک فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے ذریعے صارفین کی عمر کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ یہ فیچر 13 اگست سے متعارف کرایا جا رہا ہے اور اس میں صارفین کی عمر کی تصدیق کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔ کمپنی کے مطابق اس نئے سسٹم کا مقصد بہترین اور عمر کے مطابق تجربہ اور تحفظ فراہم کرنا ہے۔ کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران ہم مشین لرننگ ٹیکنالوجی کو امریکا میں محدود صارفین کی عمر کا تخمینہ لگانے کے لیے استعمال کریں گے۔

بلاگ پوسٹ کے مطابق اس طرح کم عمر صارفین کے ساتھ ان کی عمر اور بالغ افراد کے ساتھ ان کی عمر کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ محدود صارفین پر کی جانے والی آزمائش کے نتائج کو دیکھ کر اس ٹیکنالوجی کو بڑے پیمانے پر متعارف کرایا جائے گا۔ کمپنی کو یقین ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے وہ صارف کی درست عمر کا تعین کرسکے گی چاہے اکانٹ پر تاریخ پیدائش کوئی بھی درج ہو، تاکہ عمر کے مطابق یوٹیوب کا تجربہ فراہم کیا جائے۔ یہ تبدیلی آنے والے وقت میں دیگر ممالک میں بھی متعارف کرائے جائے گی۔ اے آئی ٹیکنالوجی مختلف چیزوں کے ذریعے صارف کے عمر کا تعین کرے گی، جیسے وہ کس قسم کی ویڈیوز کو سرچ کرتا ہے، دیکھے جانے والی ویڈیو کیٹیگریز یا اکاؤنٹ کی اپنی عمر، یعنی وہ کتنے عرصے سے کام کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button