ٹیکنالوجی

چیٹ جی ٹی نے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اوپن اے آئی نے چیٹ جی ٹی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین حیران و دنگ رہ گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پراجیکٹس نامی یہ فیچر پہلے اس آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ کو ماہانہ فیس دے کر استعمال کرنے والے افراد کو ہی دستیاب تھا۔ یہ فیچر اے آئی اسسٹنٹ سے کسی مخصوص موضوع پر چیٹ کو آرگنائز کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ فیچر چیٹ جی پی ٹی صارفین کے لیے بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوتا ہے۔ اوپن اے آئی کے مطابق کسی پراجیکٹ میں ریفرنس کے لیے فائلز کی تعداد کو بھی بڑھایا جا رہا ہے۔ مفت صارفین 5، پلس سبسکرائبرز 25 اور پرو سبسکرائبرز 40 فائلز اپ لوڈ کرسکیں گے۔ آپ چیٹ جی پی ٹی میں اپنے پراجیکٹ کو کلر اور آئیکون سے کسٹمائز بھی کرسکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button