ٹیکنالوجی

گوگل کے اے آئی موڈ کو اردو زبان میں استعمال کرنا ممکن

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا صارفین کے لئے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے کیونکہ گوگل کے اے آئی موڈ کو اردو زبان میں استعمال کرنا اب ممکن ہوگیا ہے جو اچھی خبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اب اے آئی موڈ کو اردو زبان میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے’ مئی میں گوگل نے سب سے پہلے اے آئی موڈ کو امریکا میں متعارف کرایا تھا۔ ستمبر کے شروع میں اے آئی موڈ میں مزید زبانوں کی سپورٹ شامل کی گئی جبکہ پاکستان سمیت مختلف ممالک میں متعارف کرایا۔ اب یہ دنیا کے 200 سے زائد ممالک اور خطوں میں صارفین کو دستیاب ہے۔

کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ نئے جیمنائی ماڈلز کی جانب سے سرچ کو ڈرامائی حد تک طاقتور بنایا گیا ہے اور لوگ اپنے ذہن میں موجود کسی بھی سوال کو ایسے پوچھ سکتے ہیں جو قدرتی محسوس ہو۔ یعنی اب زیادہ افراد اپنی پسندیدہ زبان میں اے آئی موڈ کو استعمال کرسکتے ہیں۔ بلاگ پوسٹ کے مطابق اے آئی موڈ میں لوگ پیچیدہ موضوعات کی گہرائی میں جانا پسند کرتے ہیں اور روایتی سرچز کے مقابلے میں لگ بھگ 3 گنا طویل سوالات پوچھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button