ٹیکنالوجی

میٹا نے اپنے صارفین کیلئے حیران کن فیچر متعارف کروا دیا

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور سوشل میڈیا ایپ میٹا نے اپنے صارفین کے لئے حیران کن فیچر متعارف کروا دیا ہے جس کے سامنے آنے کے بعد صارفین حیران و دنگ رہ گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کمپنی نے فیس بک اور انسٹا گرام میں ریلز ویڈیوز کو ٹرانسلیٹ، ڈب اور lip-sync کرنے کے لیے میٹا اے آئی کا اضافہ کیا ہے۔ ابھی آپ ریلز ویڈیوز کو انگلش، اپینش، ہندی اور پرتگیز میں ٹرانسلیٹ اور ڈب کرسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر آپ برازیل میں کھانا پکانے کی کسی ویڈیو کو دیکھتے ہیں مگر وہ آپ کی اپنی زبان میں ہوسکتی ہے یا کسی زبان کے گانوں کو اپنی مطلوبہ زبان میں ٹرانسلیٹ کرسکتے ہیں۔

میٹا اے آئی کی جانب سے ویڈیو بنانے والے کی کسی بھی زبان کے لب و لہجے کی نقل کی جائے گی۔ آپ ایسا اپنی ویڈیوز کے ساتھ نہیں کرسکتے ماسوائے آپ خود کسی وجہ سے وائرل ہو جائیں۔ یہ ٹرانسلیشن ٹولز فیس بک میں صارفین کو مفت دستیاب ہوں گے مگر ایک ہزار فالوورز کا ہونا شرط ہے۔ اسی طرح انسٹا گرام میں تمام پبلک اکانٹس میں انہیں استعمال کیا جاسکے گا۔ کمپنی کے مطابق اس فیچر کا مقصد مختصر ویڈیوز کو زیادہ قابل رسائی اور تفریحی بنانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button