ایکس (ٹوئٹر) میں ایک اور حیران کن فیچر کا اضافہ کر دیا گیا

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی مشہور سوشل میڈیا ایپ ایکس (ٹوئٹر) میں ایک اور حیران کن فیچر کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین حیران و دنگ رہ گئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایکس کے پراڈکٹ ہیڈ Nikita Bier نے بتایا کہ کمپنی ایک ویب لنک کے نئے تجربے کی آزمائش کر رہی ہے۔ اس فیچر کے تحت لوگ اوریجنل پوسٹ سے مکمل طور پر نکلے بغیر کسی لنک کو اوپن کرسکیں گے، تاکہ وہ لائیک، ری پوسٹ اور دیگر بٹنوں کو دیکھ سکیں۔ اس فیچر کی آزمائش ابھی ایکس کی آئی او ایس ایپ کے صارفین میں کی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس فیچر میں جب کسی ویب لنک پر کلک کیا جائے گا تو پوسٹ پیج کے نیچے چلی جائے گی اور ویب لنک پر موجود مواد سامنے آئے گا جبکہ نیچے لائیک اور دیگر بٹن نظر آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایکس پر ویب لنک والی پوسٹس کو زیادہ رسائی اس لیے نہیں ملتی کیونکہ لوگ جب لنک پر کلک کرتے ہیں تو وہ لائیک یا ریپلائی کو نظر انداز کر دیتے ہیں، جس کے باعث ایکس کو علم نہیں ہوتا کہ یہ مواد اچھا ہے یا نہیں۔