ٹیکنالوجی

سمارٹ فونز کی بیٹری کونسی ایپ تیزی سے ختم کرتی ہے؟ گوگل نے بتا دیا

برطانیہ (مانٹیرنگ ڈیسک) سمارٹ فونز کی بیٹری کو مکمل چارج کرنے کے بعد پورا دن استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن اس بیٹری کو کونسی ایپ تیزی سے ختم کر سکتی ہے؟ گوگل نے سب بتا دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گوگل نے اینڈرائیڈ ایپ ڈویلپرز کے لیے ایک نئے بیٹا (beta) وائٹلز میٹرک کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو گوگل پلے اسٹور میں صارفین کو خبردار کرے گا کہ کونسی ایپ بہت زیادہ بیٹری لائف چوستی ہے۔ گوگل کے نئے excessive partial wake locks ٹول کا مقصد ایپ ڈویلپرز کو بیٹری تیزی سے ختم کرنے والی ایپس کی تیاری سے روکنا اور صارفین کو خبردار کرنا ہے۔

بیٹری تیزی سے ختم ہونا عموما تھرڈ پارٹی ایپس کا نتیجہ ہوتا ہے جو اسمارٹ فون کو سلیپ موڈ میں داخل ہونے سے روکتی ہیں تاکہ ڈیوائس کے بیک گرانڈ میں کام جاری رکھ سکیں، چاہے اسکرین بند ہی کیوں نہ نظر آئے۔ اس عمل کے لیے ویک لاکس کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے اور گوگل کے مطابق اس سے بیٹری تیزی سے ختم ہوتی ہے۔ کمپنی نے اس کے لیے ایک حد بھی طے کی ہے مگر ان ایپس پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا جو صارفین کو فائدہ پہنچاتی ہیں۔

کمپنی نے بتایا کہ بیٹری تیزی سے ختم کرنے والی ایپس کے ڈویلپرز کو خبردار کیا جائے گا۔ اگر ڈویلپر کی جانب سے اس مسئلے کی روک تھام نہیں کی گئی تو پھر گوگل پلے اسٹور میں ان ایپس پر وارننگ لیبل کا اضافہ کیا جائے گا۔ اس لیبل پر لکھا ہوگا کہ یہ ایپ بیک گرانڈ سرگرمیوں میں توقعات سے زیادہ بیٹری ختم کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button