گوگل میپس کا نیا فیچر متعارف، صارفین حیران

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل میپس کا نیا فیچر متعارف کروا دیا گیا ہے جس کے بعد اس کو استعمال کرنے والے صارفین حیران و دنگ رہ گئے ہیں، اس فیچر میں بہت سی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گوگل میپس کا استعمال متعدد مقاصد کے لیے کیا جاتا ہے مگر اب آپ اس سے اپنی پارک کی گئی گاڑی کو بھی تلاش کرسکیں گے۔ جی ہاں واقعی گوگل میپس کا نیا فیچر آپ کو کسی پارکنگ لاٹ میں گاڑی کو تلاش کرنے میں ضائع ہونے والے وقت بچانے میں مدد فراہم کرے گا۔ یہ فیچر ابھی آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے سامنے آیا ہے۔ میک ریومرز کے مطابق گوگل میپس کے اس نئے فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے۔ اپنے آئی فون میں موجود گوگل میپس کو کار پلے، بلیوٹوتھ یا یو ایس بی کے ساتھ گاڑی کے ساتھ کنکٹ کریں۔ ایسا کرنے کے بعد جب بھی آپ گاڑی روکیں گے، گوگل میپس یاد رکھے گا کہ آپ نے گاڑی کو کہاں پارک کیا ہے۔



