ٹیکنالوجی

پاکستان میں 5جی سروسز کب سے شروع ہوگی؟ صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان میں 5جی سروسز کب سے شروع ہو گی؟ اس حوالے سے وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں فائنل تاریخ بتا دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر آئی ٹی شزافاطمہ نے وزیرخزانہ محمداورنگزیب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ جلد پاکستان میں 5 جی متعارف ہوجائے گا، آئندہ 4 سے 6 ماہ میں تمام عمل مکمل کیا جائے گا۔ شزافاطمہ نے کہا کہ انٹرنیٹ ہی پورے ڈیجیٹل نظام کی بنیاد ہے، انٹرنیٹ کی اسپیڈ کے ساتھ اس کی رسائی بھی بڑھائیں گے۔ وزیر آئی ٹی شزافاطمہ کا کہنا تھا کہ 600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کی آکشن کرنے جا رہے ہیں،کوشش ہے فروری2026ء کے پہلے ہفتے میں آکشن مکمل کرلیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button