ٹیکنالوجی

یوٹیوب کیا نیا فیچر، والدین خوش، بچے پریشان

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) یوٹیوب کی جانب سے ایسے متعدد فیچرز متعارف کرائے جا رہے ہیں جن سے والدین یہ تعین کرسکیں گے کہ بچے یا نوجوان اپنی عمر کے مطابق ویڈیوز مواد دیکھ سکیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اس حوالے سے پہلا فیچر اسکرین لمٹس کا ہے جو کم عمر صارفین کے اکانٹس میں والدین استعمال کرسکیں گے۔ اس فیچر کے تحت والدین کے پاس آپشن ہوگا کہ وہ اپنے بچوں کے لیے شارٹس اسکرولنگ کا وقت تعین کرسکیں۔ والدین شارٹس دیکھنے کے لیے 60 منٹ تک کے وقت کا تعین کرسکتے ہیں۔ جلد ہی والدین کے پاس یہ اختیار بھی ہوگا کہ وہ اپنی ترجیح کے مطابق اس حد کو مستقل طور پر صفر پر بھی مقرر کر سکیں۔ اسی طرح والدین سونے کے وقت یا بریک ریمائنڈرز فیچرز بھی استعمال کرسکیں گے۔ ان فیچرز کا مقصد کم عمر صارفین کو شارٹس سے دور رکھ کر صحت یا نیند کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ انڈسٹری کا اس طرح کا پہلا فیچر ہے جس میں والدین کو بچوں کے مختصر ویڈیوز سے متعلق مواد دیکھنے سے متعلق مستحکم اختیار دیا گیا ہے۔ ایک نیا فیچر آسان اکانٹ سوئچنگ ہے۔ کمپنی کے مطابق چونکہ اکثر گھرانوں میں موبائل ڈیوائسز یا ٹیبلیٹس کو مشترکہ طور پر استعمال کیا جاتا ہے تو ہر بار اکانٹ سوئچ کرنے کا عمل آسان بنایا جا رہا ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ آئندہ چند ہفتوں میں ایک نیا سائن اپ فیچر والدین کو دستیاب ہوگا تاکہ وہ اپنے بچوں کے لیے آسانی سے اکانٹس بناسکیں جبکہ موبائل ایپ میں چند کلکس کے ذریعے ان اکانٹس کے درمیان سوئچ کیا جاسکے۔

یوٹیوب نے بتایا کہ یہ ٹول اس بات کو بھی یقینی بنائے گا کہ گھر کے ہر رکن کی عمر کے مطابق مواد کی ترتیبات اور سفارشات سیٹ کی گئی ہوں۔ اس کے ساتھ ساتھ معیاری مواد کے لیے یوٹیوب نئے اصول اور ایک گائیڈ بھی متعارف کرا رہا ہے جو کری ایٹرزکی ایسا مواد تیار کرنے میں مدد فراہم کرے گا کہ جوانوں کے لیے دلچسپ، ان کی عمر کے مطابق اور اعلی معیار کا ہو۔ یہ رہنما اصول خطوط عالمی ماہرین کے ساتھ تعاون سے تیار کیے گئے ہیں، جن میں امریکن سائیکولوجیکل ایسوسی ایشن اور بوسٹن چلڈرن ہسپتال کی ڈیجیٹل ویلنس لیب شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button