روس میں واٹس ایپ پر پابندی لگا دی گئی

روس (مانٹیرنگ ڈیسک) روس نے واٹس ایپ پر پابندی لگا دی ہے ، واضح رہے کہ روس نے 2025ء میں واٹس ایپ پر پابندی کا انتباہ کیا تھاجس کے بعد 2026ء میں اس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق روس میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 10 کروڑ یا اس سے زائد ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق روسی انتظامیہ نے واٹس ایپ کو آن لائن ڈائریکٹری سے نکال دیا ہے اور مؤثر انداز سے روسی انٹرنیٹ سے خارج کر دیا ہے۔ روسی حکومت نے کچھ عرصے قبل کہا تھا کہ وہ چاہتی ہے کہ صارفین ایک مقامی میسجنگ ایپ میکس پر منتقل ہو جائے جو کہ وی چیٹ ایپ کی نقل ہے، مگر اس میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل نہیں۔
میٹا کی جانب سے بتایا گیا کہ روسی حکومت نے واٹس ایپ کو مکمل طور پر بلاک کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ ہمارے صارفین کو حکومت کے تحت کام کرنے والی نگران ایپ میں منتقل کیا جاسکے۔ بیان کے مطابق روسی حکومت 10 کروڑ سے زائد افراد کو محفوظ کمیونیکیشن سے محروم کرنا چاہتی ہے جس سے روسی عوام کو حاصل تحفظ گھٹ جائے گا۔



