ٹیکنالوجی

ایپل نے سستے ترین آئی فون کی جھلک جاری کر دی

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل کی جانب سے فروری 2026ء میں رواں سال کا سستا ترین آئی فون 17ای متعارف کروائے جانے کا امکان ہے اور اس کی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔

اب اس فون کی پہلی جھلک سامنے آئی ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ آئی فون 17 ای دیکھنے میں کیسا ہوگا۔اس ویڈیو میں دکھائے جانے والے کانسیپٹ ڈیزائن میں آئی فون 17 ای میں نوچ کی بجائے ڈائنامک آئی لینڈ نظر آرہا ہے جبکہ بیک پر میگ سیف چارجنگ سپورٹ بھی موجود ہے۔ اس سے قبل حالیہ لیکس میں کہا گیا تھا کہ ایپل کی جانب سے آئی فون 17 ای میں سیلفی کیمرے کے لیے ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن کی بجائے آئی فون 16 ای جیسے نوچ ڈیزائن کو ہی استعمال کیا جائے گا۔ ڈیزائن کے لحاظ سے آئی فون 17 ای دیکھنے میں گزشتہ سال کے آئی فون 16 جیسا ہی ہوگا، البتہ زیادہ کلر آپشنز دستیاب ہوسکتے ہیں۔

اس نئی لیک کے مطابق آئی فون 17 ای کے ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن میں 18 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہوگا۔ اسی طرح فون کے اندر اے 19 چپ اور بیک پر سنگل 48 میگا پکسل کیمرا دیا جائے گا۔ مختلف لیکس کے مطابق فون میں 6.1 انچ کا ڈسپلے اور 4000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہوگی یعنی بالکل آئی فون 16 ای کی طرح مگر اس میں نئے سی 1 ایکس موڈیم اور این 1 وائرلیس نیٹ ورک پراسیسر زیادہ بہتر انٹرنیٹ اسپیڈ کے لیے دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button