ٹیکنالوجی

گوگل میپس بڑی تبدیلی کا امکان مگر کونسی؟

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل میپس میں ایک بار پھر بڑی تبدیلی کیے جانے کا امکان ہے، یہ تبدیلی کونسی ہے اور اس کو کیوں کیا جا رہا ہے؟ کمپنی نے تمام تر تفصیلات واضح کر دی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گوگل میپس میں ایک ایسی نئی تبدیلی متعارف کرائی جا رہی ہے جو اس نیوی گیشن سروس کے استعمال کا تجربہ بدل کر رکھ دے گی۔ 9 ٹو 5 گوگل کی ایک رپورٹ کے مطابق اب گوگل اکاؤنٹ سے لاگ ان نہ ہونے پر صارفین میپس کے محدود ویو کو دیکھ سکیں گے۔ اس محدود ویو میں متعدد فیچرز جیسے نیئر بائی بزنسز ڈسپلے، قریب موجود اہم مقامات اور یوزر ریویوز جیسے فیچرز موجود نہیں ہوں گے۔ ابھی تک صارفین گوگل میپس پر لاگ ان ہوئے بغیر بھی بیشتر فیچر استعمال کرسکتے ہیں مگر لمیٹڈ ویو نامی اس فیچر سے لوگ گوگل میپس میں لاگ ان نہ ہونے پر متعدد فیچرز استعمال نہیں کرسکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button