پاکستان

اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری، مراد علی شاہ کے دعویٰ نے ہلچل مچا دی

اکنامسٹ کے اکنامک انٹیلی جنس یونٹ نے کراچی کو ہی اپنی رپورٹ میں شامل کرنے کے قابل سمجھا، ملک کا کوئی اور شہر اس رپورٹ میں شامل نہیں

کراچی(نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی(پی پی پی)کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 4 ماہ بعد ملک کے وزیراعظم ہوں گے ، مراد علی شاہ کے دعویٰ نے ہلچل مچا کر رکھ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شا ہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کے وزیراعظم بننے کے بعد کراچی کو بدترین شہر قرار دینے والا اکنامسٹ اسے بہترین شہر قرار دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اکنامسٹ کے اکنامک انٹیلی جنس یونٹ نے کراچی کو ہی اپنی رپورٹ میں شامل کرنے کے قابل سمجھا، ملک کا کوئی اور شہر اس رپورٹ میں شامل نہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ اکنامسٹ کی اسی رپورٹ میں تعلیم اور صحت کے معاملے میں کراچی نچلے درجے کے کئی شہروں سے کافی اوپر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button