ٹیکنالوجی

گوگل کا چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں حیران کن فیچر متعارف

برطانیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل نے چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں حیران کن فیچر متعارف کروا دیا ہے یہ فیچر کس کام کے لئے ہوگا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بنیادی طور پر یہ فیچر چیٹ جی پی ٹی صارفین کو مستقل طور پر جیمنائی میں منتقل کرنے کی کوشش ہے۔ اس فیچر سے صارفین اپنی چیٹ جی پی ٹی یا کسی بھی اے آئی چیٹ بوٹ کی مکمل چیٹ ہسٹری کو جیمنائی میں منتقل کرسکیں گے۔ اس طرح وہ جیمنائی میں اپنے پراجیکٹس، ترجیحات اور دیگر سے محروم نہیں ہوں گے۔ صارفین کے لیے چیٹ جی پی ٹی یا دیگر سے جیمنائی اے آئی پلیٹ فارم پر منتقل ہونا آسان ہو جائے گا۔ اے آئی چیٹ بوٹس عموما کسی صارف کی پرانی چیٹس کو مدنظر رکھ کر اپنے جوابات فراہم کرتے ہیں۔ کسی چیٹ بوٹ کا طویل عرصے تک استعمال پرسنلائزیشن کا عمل ممکن بناتا ہے اور ایسا کسی نئے چیٹ بوٹ میں منتقل ہونے پر مشکل ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button