انٹرنیشنل
ایران کیخلاف جنگ، ٹرمپ کا ایک اور دعویٰ
ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کی فتح قریب ہے تاہم وہ تہران کو معاہدے کا ایک موقع دے رہے ہیں تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ کے متعلق ایک اور دعویٰ کر دیا ہے جس کے بعد مشرقی وسطی میں حیران کن تھرتھرلی مچ گئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکا کے صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ جنگ میں فتح کے وقت کا تعین ان کا اپنا فیصلہ ہوگا، سچ پوچھیں تو یہ فتح جب میں چاہوں گا تب حاصل ہو جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی انتظامیہ نے ایران کے لیے مذاکرات کا راستہ اب بھی کھلا رکھا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ کچھ لوگ سوال کرتے ہیں کہ ایران معاہدہ کیوں نہیں کر رہا؟ کیا وہ پاگل ہیں؟ صدر ٹرمپ نے کہا شاید وہ واقعی پاگل ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نرمی برتنے کی کوشش کر رہے ہیں اور انہیں معاہدہ کرنے اور بہت سی جانیں بچانے کا پورا موقع دے رہے ہیں لیکن مجھے یقین نہیں کہ آیا وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں گے یا نہیں۔



