پاکستان

سندھ حکومت کا ایم کیو ایم کو کرارا جواب، نئی بحث کا آغاز

29 نومبرکو جلسے کی درخواست پہلے سندھ ترقی پسند پارٹی نے دی تھی، کسی سیاسی جماعت کو ریلی سے نہیں روک رہے لیکن جس جماعت نے پہلے اعلان کیا ہے، پہلا حق اس کا ہے

کراچی (کھوج نیوز) ایم کیو ایم کی جانب سے 29 نومبر کوجلسے کی درخواست پر سندھ حکومت نے کرارا جواب دے دیا ہے جس کے بعد ملک بھر کی سیاست میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ 29 نومبرکو جلسے کی درخواست پہلے سندھ ترقی پسند پارٹی نے دی تھی، کسی سیاسی جماعت کو ریلی سے نہیں روک رہے لیکن جس جماعت نے پہلے اعلان کیا ہے، پہلا حق اس کا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے ایم کیو ایم کو کسی اور دن ریلی اور جلسہ رکھنے کی تجویز دی ہے جب کہ ریلی کا روٹ تبدیل کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکرا کے پیش نظر ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button