پاکستان

ریفرنڈم کا معاملہ، وزیر مملکت قانون و انصاف نے بڑا اعلان کر دیا

معاملہ پارلیمنٹ میں آنے تک سب مفروضے ہیں تاہم آرٹیکل 48 کے تحت ریفرنڈم کے معاملے کو مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جاسکتا ہے: وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل

اسلام آباد(کھوج نیوز) ریفرنڈم کے معاملے پر وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے بڑا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت قانون وانصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ معاملہ پارلیمنٹ میں آنے تک سب مفروضے ہیں تاہم آرٹیکل 48 کے تحت ریفرنڈم کے معاملے کو مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ مناسب وقت پر صوبوں سے متعلق پالیسی بیان دیگی، عجلت میں نہیں، ن لیگ کے ارکان نے ذاتی آرا کا اظہار ضرور کیا ہے۔ وزیر مملکت قانون وانصاف نے کہا کہ ریفرنڈم کا طریقہ کار تبدیل کرکے الیکٹرانک طریقہ کار بھی اپنایاجاسکتاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button