پاکستان

نواز شریف کہتے ہیں جس کو گھر مل گیا اس کو مستقبل کی ضمانت مل گئی: مریم نواز

جنوبی پنجاب میں لاکھوں افراد اپنا گھر اسکیم سے مستفید ہوچکے، ابھی تک ڈھائی لاکھ گھر اپنا گھر اسکیم کے تحت بن چکے ہیں، نواز شریف کہتے ہیں جس کو گھر مل گیا اس کو مسقبل کی ضمانت مل گئی: مریم نواز

چکوال (کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کہتے ہیں کہ جس کو گھر مل گیا اس کو مستقبل کی ضمانت مل گئی ہے، ہم عوام کیلئے کام کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چکوال یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میری کوشش ہے پنجاب کا ایک بیٹا بیٹی ایسے نہ رہیں جو وسائل کی کمی کی وجہ سے تعلیم حاصل نہ کرسکے، خیبرپختونخوا سے بھی آج ہونہار بچے آئے ہیں، ان کو بھی اسکالرشپس کا تحفہ مل رہاہے جب کہ میں نے لیپ ٹاپس میں بھی کے پی کے بچوں کا حصہ بھی رکھا ہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں لاکھوں افراد اپنا گھر اسکیم سے مستفید ہوچکے، ابھی تک ڈھائی لاکھ گھر اپنا گھر اسکیم کے تحت بن چکے ہیں، نواز شریف کہتے ہیں جس کو گھر مل گیا اس کو مسقبل کی ضمانت مل گئی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ جو سفارش پر آتا ہے وہ قابل نہیں ہوتا، پنجاب میں اب میرٹ چلتا ہے، میرٹ کی حکمرانی ہے، حکومت سدا نہیں رہتی، حکومت اور اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ نہیں، میں آپ کے خواب پورے کرتے جاوں گی۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے شہر میں کسی کو کوئی مرض ہوتا تھا تو سہولتیں نہ ہونے سے اسے بڑے شہر لے جایا جاتا تھا، آج اگر کسی کو چکوال میں دل کا عارضہ ہوتا ہے تو اسی شہر میں اس کا مفت علاج ہوگا، جیسی کیتھ لیپ لاہور میں ہے ویسی ہی چکوال میں ہے، جو اسکول آف ایمیننس لاہور میں ہے ویسا ہی چکوال میں ہے جب کہ چکوال کیلئے مزید گرین بسیں بھی آرہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button