پاکستان
حکومت کیساتھ کیا معاہدہ ہوا؟ حافظ نعیم الرحمان نے بتا دیا
پیٹرول ریلیف پیکیج میں 1000سی سی تک کی گاڑیوں کو شامل کر لیا گیا ہے، ساڑھے 12 ایکڑ تک کے کسانوں کو بھی ٹریکٹروں پر ڈیزل میں ریلیف دینے پر اتفاق ہوا ہے: حافظ نعیم الرحمان
اسلام آباد(کھوج نیوز) حکومت کے ساتھ کیا معاہدہ ہوا؟ اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بتا دیا ہے جس کے بعد عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد حافظ نعیم نے کہا کہ پیٹرول ریلیف پیکیج میں 1000سی سی تک کی گاڑیوں کو شامل کر لیا گیا ہے، ساڑھے 12 ایکڑ تک کے کسانوں کو بھی ٹریکٹروں پر ڈیزل میں ریلیف دینے پر اتفاق ہوا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سرکاری سطح پر 1600سی سی سے بڑی گاڑیاں استعمال نہیں کی جائیں گی۔



