صحت

انیمیا سے نجات کیلئے کونسا پھل کھانا چاہیے؟ طبی تحقیق آگئی

امرود کھانے یا اس کا جوس پینے سے خون میں ہیموگلوبن کی سطح بہتر ہوتی ہے، خاص طور پر اگر جوس کے ساتھ آئرن سپلیمنٹس کا بھی استعمال کیا جائے: برٹش میڈیکل جرنل کی تحقیق میں انکشاف

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) جسم میں خون کے سرخ خلیات کی کمی کا سامنا ہو تو یہ انیمیا کا عارضہ ہوتا ہے جس کی متعدد علامات اور پیچیدگیاں ہوسکتی ہیں اس بیماری سے نجات کیلئے کونسا پھل کھانا چاہیے؟

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق برٹش میڈیکل جرنل میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ امرود کھانے یا اس کا جوس پینے سے خون میں ہیموگلوبن کی سطح بہتر ہوتی ہے، خاص طور پر اگر جوس کے ساتھ آئرن سپلیمنٹس کا بھی استعمال کیا جائے۔ اس تحقیق میں 17تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جس میں لڑکیوں اور حاملہ خواتین کو شامل کیا گیا تھا۔ یہ دونوں ایسے گروپس ہوتے ہیں جن میں آئرن کی کمی کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

ان تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا تھا کہ امرود کے جوس کا استعمال ہیموگلوبن کی سطح کو بہتر بناتا ہے۔ اس کی ممکنہ وجہ امرود میں وٹامن سی کی موجودگی ہے۔ امرود میں وٹامن سی مالٹے کے مقابلے میں تقریبا 4 گنا تک زیادہ ہوتا ہے۔ وٹامن سی جسم کو پودوں سے حاصل ہونے والے آئرن اور آئرن سپلیمنٹس کو بہتر طریقے سے جذب کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ امرود میں فولیٹ (وٹامن بی 9)، وٹامن اے، فائبر اور تھوڑی مقدار میں آئرن بھی پایا جاتا ہے، جو خون کے سرخ خلیات اور ہیموگلوبن بنانے میں معاونت فراہم کرتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق امرود کے جوس کے ساتھ آئرن سے بھرپور غذاؤں جیسے پالک اور دالوں کا استعمال بھی اس اثر کو بہتر بناتا ہے۔ محققین کے مطابق یہ واضح رہے کہ یہ آئرن سے بھرپور غذاؤں جیسے پالک، دالیں، گوشت یا سپلیمنٹس کا متبادل نہیں بلکہ ان کے اثر کا ذریعہ بڑھانے والا ذریعہ ہے۔ اس حوالے سے روزانہ ایک سے 2 امرود کھانا یا ان کا جوس پینا فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button