صحت
چھاتی کے کینسر کے علاج میں بڑی پیشرفت، نئی گولی کی منظوری

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) چھاتی کے کینسرکے علاج میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے اور نئی گولی کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والی دوا بننے کی امید ہے جو مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکا کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ابتدائی مرحلے کے علاج کیلئے گولی کی منظوری دیدی ہے، گولی سے دوبارہ سرطان یا موت کا خطرہ 30فیصد کم ہونے کا دعوی کیا جا رہا ہے۔ گولی چھاتی کے کینسر کی تقریبا 70 فیصد اقسام میں استعمال کی گنجائش موجود ہے۔



