پاکستان
ایم کیو ایم کا پیپلز پارٹی حکومت کیخلاف سڑکوں پرنکلنے کا فیصلہ

کراچی (کھوج نیوز) ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی میں پیپلز پارٹی حکومت کے خلاف اہم اقدامات اٹھاتے ہوئے سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے نمٹنے کیلئے ردعمل بھی آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے 29 نومبر کو نئے انتظامی یونٹس سے متعلق شاہراہ فیصل پر ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہ احمد خان نے ریلی کی اجازت کیلئے کمشنر کراچی کو درخواست دے دی ہے۔ ایم کیو ایم نے درخواست میں جلسے کے پرامن انعقاد کے لیے انتظامی اور سکیورٹی تعاون کی بھی درخواست کی جبکہ جلسے کے دوران تمام قانونی ضوابط اور سکیورٹی پروٹوکولز کی پابندی کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔



