کھیل

ہانگ کانگ سپر سکسز، پاکستان نے روایتی حریف کو مات دیدی

ہانگ کانگ (سپورٹس ڈیسک) ہانگ کانگ میں جاری سپر سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 4وکٹوں سے مات دے دی ہے ، بھارت نے پہلے بیٹنگ کی تھی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ہانگ کانگ کے مشن روڈ گراؤنڈ میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں پاکستان کے کپتان عباس آفریدی نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ 6 اوورز میں 88 رنز اسکور کئے۔ بھارت کی جانب سے ششانک سنگھ نے 11 گیندوں پر 40 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 2 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔پاکستان کی جانب سے عبدالصمد نے ایک اوور میں 10 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ احمد دانیال اور محمد شہزاد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم نے ٹارگٹ3.5 اوورز میں ہی حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے اوپننگ بیٹر خواجہ نافع نے12 گیندوں پر 2 چوکوں اور 5 چھکوں کی بدولت 41 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جبکہ کپتان عباس آفریدی نے 35 رنز اسکور کئے۔ قومی ٹیم کے بیٹر عبد الصمد اور عرفان خان بالترتیب 7 اور 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button