ٹیسٹ کرکٹ کی 150 ویں سالگرہ ، تین سابق کپتان کو مدعو کرلیا

میلبورون (سپورٹس ڈیسک) ٹیسٹ کرکٹ کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پاکستان کے تین سابق کپتانوں کو مدعو کرلیا گیا ہے یہ کپتان کون کون سے ہیں؟ تمام ترتفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں تاریخی ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہوں گی۔ یہ میچ آئندہ برس 11 سے 15 مارچ تک میلبورون کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائیگا۔ کرکٹ آسٹریلیا تاریخی ٹیسٹ میچ کے موقع پر مختلف تقریبات کا بھی انعقاد کریگا جب کہ ٹیسٹ میچ دیکھنے کے بھی دنیا بھر سے مہمانوں کو مدعو کیا جا رہا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے سابق کپتانوں ظہیر عباس، وسیم اکرم اور وقار یونس کو دعوت دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کے سابق کپتانوں اور نامور کھلاڑیوں کو بھی اس تاریخی ٹیسٹ کے موقع پرمیں دعوت دی گئی ہے جب کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے سابق اور معمر کرکٹرز بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔



