شوبز

اداکارہ حنا الطاف نے کراچی کو جیل قرار دے دیا

لندن (شوبز ڈیسک) پاکستان کی اداکارہ حنا الطاف کراچی کو جیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں لڑکیوں کو زندگی گزارنا اجیرن ہو چکا ہے اور لڑکی ہونا ہی ہمارے ملک میں گناہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ حنا الطاف ان دنوں لندن میں اپنی چھٹیاں گزار رہی تھیں، اداکارہ نے لندن سے روانہ ہونے سے چند گھنٹوں قبل اپنی ایک ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے اپنے لندن کے ٹرپ کو شاندار کہا۔ انہوں نے کہا کہ میری کراچی کی فلائٹ ہے میں نے سوچا کہ لندن میں آخری ناشتہ ہوجائے واپس کراچی کی جیل میں قید ہونے سے پہلے کیونکہ وہاں لڑکیاں زندگی نہیں گزار سکتیں، سڑکوں پر چل نہیں سکتیں، لڑکی ہونا ہی ہمارے ملک میں گناہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لیے میں لندن میں اپنی آزادی کے آخری کچھ گھنٹے گزار رہی ہوں، لندن میرے ساتھ بہت اچھا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button