شوبز

ٹائیگر شروف نے حملہ آوروں سے عامر خان کی جان بچا لی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے اداکار ٹائیگر شروف نے حملہ آوروں سے مسٹر پرفیکٹ یعنی عامر خان کی جان کیسے بچائی؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس ٹائیگر شروف پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کررہی ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ حملہ آور کا ٹائیگر شروف سے پہلے بالی وڈ کے سپر اسٹار کو ٹارگٹ کرنے کا ارادہ تھا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق شوٹرز نے پہلے عامر خان کو نشانہ بنانے کی مصنوبہ بندی کی تھی جس کیلئے انہوں نے اداکار کے گھر کی 3 بار ریکی بھی کی لیکن عامر خان کے فلم کی شوٹنگ کیلئے مسلسل سفر میں رہنے کی وجہ سے وہ اداکار تک پہنچنے میں کامیاب نہ ہوسکے جس کے بعد انہوں نے ٹائیگر شروف کو نشانہ بنانے کی پلاننگ کی۔

پولیس رپورٹس کے مطابق حملہ آور کو ٹائیگر شروف کو نشانہ بنانا آسان لگا کیونکہ وہ جوہو میں ایک پارک میں کئی ہفتوں سے فٹبال کھیل رہے تھے اور فائرنگ کا واقعہ بھی اسی مقام کے قریب پیش آیا۔ میڈیا کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر خان کے خلاف مبینہ منصوبے کا تعلق ان دھمکیوں سے جوڑا جا رہا ہے جو انہیں جولائی میں موصول ہوئی تھیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دی گئی تھیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ تینوں مبینہ حملہ آوروں کو پولیس آپریشن کے بارے میں فوری معلومات ان کے سہولت کاروں کی جانب سے فراہم کی جا رہی تھیں جنہوں نے اس مقصد کے لیے انکرپٹڈ وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول میسجنگ ایپلی کیشنز کا استعمال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button