شوبز
ٹائیگر شروف پرقاتلانہ حملہ کرنے والے پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان پولیس کے ہتھے چڑھ گئے ہیں، ان ملزمان کا تعلق کیس گینگ سے ہے؟ پتا چل گیا۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اداکار ٹائیگر شروف کی گاڑی پر گزشتہ روز ہونے والی فائرنگ کے الزام میں تین افراد راجستھان سے گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان ٹرین کے ذریعے فرار ہورہے تھے اور پولیس نے ملزمان کو کوٹا ریلوے اسٹیشن سے گرفتار کیا۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سے دو کا تعلق ریاست ہریانہ اور ایک کا بہار سے ہے جب کہ ملزمان کا تعلق لارنس بشنوئی گینگ سے بتایا جاتا ہے۔



