اگر وائی فائی رائوٹر کو ری سٹارٹ نہ کیا جائے تو کیا ہوتا ہے؟

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر وائی فائی رائوٹر کو ری سٹارٹ نہ کیا جائے تو اس سے کیا ہوتا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد صارفین حیران و دنگ رہ گئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اگر آپ کبھی اپنے راٹر کو ری اسٹارٹ نہیں کرتے تو متعدد تکنیکی اور سکیورٹی مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے یا وقت کے ساتھ وائی فائی کنکشن کی رفتار تنزلی کا شکار ہوسکتی ہے۔ راٹر کو ری اسٹارٹ کرنا صرف سکیورٹی سے متعلق نہیں بلکہ یہ پرفارمنس کو بہتر بنانے کے لیے بھی ضروری ہے۔ جیسے کسی کمپیوٹر کو ری اسٹارٹ کیا جاتا ہے تاکہ عارضی Caches فائلز کو کلیئر کیا جاسکے، سکیورٹی پروٹوکولز اور پراسیسز کو ری اسٹارٹ کیا جاسکے۔
ماہرین کے مطابق ہر ماہ کم از کم ایک بار راٹر کو ری اسٹارٹ کرنا چاہیے، مگر زیادہ بار کرنا بھی نقصان دہ نہیں۔ بیشتر جدید راٹرز میں ایک ایڈمنسٹریٹیو سیٹنگ ہوتی ہے جو اس عمل کو آٹومیٹ کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ یعنی آپ اپنی پسند کے وقت کے مطابق روزانہ یا ہفتہ وار بنیادوں پر راٹر کو خودکار ری اسٹارٹ کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کا راٹر پرانا ہے تو وہ آٹو ری اسٹارٹ نہیں ہوسکتا تو بہتر ہوگا کہ اسے تبدیل کرکے زیادہ محفوظ ماڈل خرید لیں۔



