یوٹیوب میں ایک اور حیران کن فیچر کا اضافہ کر دیا گیا

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) یوٹیوب میں ایک اور حیران کن فیچر کا اضافہ کر دیا گیا ہے ، یہ فیچر کیوں متعارف کروایا گیا ؟ اس حوالے سے صارفین کو دنگ کر دینے والی تفصیل منظر عام پر آگئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آسک یوٹوب فیچر موبائل ڈیوائسز پر متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اب آپ کو بالکل درست کی ورڈز کے ذریعے ویڈیوز تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اب کسی مبہم آئیڈیا یا موضوع کے ساتھ بھی ایسی ویڈیو کو تلاش کرسکیں گے جو آپ نے برسوں قبل دیکھی ہوگی مگر اب اسے تلاش کرنا بہت مشکل محسوس ہوتا ہے۔ ابھی بھی یہ 100 فیصد تک درست نہیں مگر اب بھی اس سے ویڈیوز کو سرچ کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔
یہ فیچر ڈیسک ٹاپ صارفین کو کچھ عرصے سے دستیاب تھا اور اب یہ موبائل صارفین کو بھی دستیاب ہوگا۔ اس کو استعمال کرنا بھی بہت آسان ہے۔ یوٹیوب سرچ بار پر کوئی جملہ یا سوال تحریر کریں اور پلیٹ فارم ایسے مواد کو تلاش کرنا شروع کر دے گا جو آپ کی سرچنگ سے مطابقت رکھتا ہو۔ اگر نتائج آپ کی پسند کے مطابق نہ ہو تو فالو اپ سوالات یا مزید ہدایات کے ذریعے اسے مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ ایسا محض آڈیو کمانڈ کے ذریعے ہوسکے گا اور آپ کو ٹائپنگ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔



