پاکستان
سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس طلب، بڑا فیصلے متوقع

اسلام آباد(کھوج نیوز) سینیٹ اور قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے اس اجلاس میں میں بڑے فیصلے کیے جانے کا امکان ہے، یہ اجلاس کب شروع ہوگا؟ تمام تفصیل آگئی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی آج شام ہوگا، پیپلزپارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس بھی آج ایوانِ صدر میں طلب کیا گیا ہے ، یہ اجلاس شام 6بجے شروع ہوگا۔ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی پر حتمی فیصلہ آج پارلیمنٹ میں آئینی طریقہ کار کے تحت کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی رہنما نیر بخاری نے کہا ہے کہ کے پی حکومت قیام امن میں ناکام ہوچکی تھی ۔ دہشت گردی کے خلاف مبینہ عدم تعاون کا بھی معاملہ تھا۔ غیر معمولی حالات میں آئینی دفعات کا استعمال ناگزیر ہو سکتا ہے۔



