کھیل
پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ، بال ٹمپرنگ کی تجویز کس نے دی؟ نام سامنے آگیا
آسٹریلوی اسپنر نیتھن لیون نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کی تجویز دی تھی جس میں انہوں نے منٹس کے استعمال کی بھی تجویز دی: آسٹریلوی میڈیا کا دعویٰ

آسٹریلیا (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2018ء میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں بال ٹمپرنگ کی تجویز کس نے دی؟ اس حوالے سے کھلاڑی کا نام سامنے آگیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کا دعوی ہے کہ آسٹریلوی اسپنر نیتھن لیون نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میں بال ٹمپرنگ کی تجویز دی تھی جس میں انہوں نے منٹس کے استعمال کی بھی تجویز دی۔ میڈیا کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ نیتھن لیون نے پوچھا تھا کہ منٹس کس کے پاس ہیں اور گیند کون تیار کرے گا، نیتھن لیون کی تجویز پر ایک نئے ساتھی کھلاڑی نے سخت اعتراض کیا تھا جب کہ سابق کپتان ٹم پین اور کوچ جسٹن لینگر نے مبینہ طور پر منٹس کے استعمال کی کوشش روک دی تھی۔ حال ہی میں ایک آسٹریلوی میڈیا نے تحقیقاتی رپورٹ کے حوالے سے بال ٹمپرنگ کی تجویز کا انکشاف کیا تھا۔



