نگرنگرسے
منشیات عادی لڑکی کی نجی اسپتال میں خود کشی
سائحہ مرزا واش روم گئی اور پھر دیر تک واپس نہ آئی جس کے بعد چیک کرنے پر اس کی لاش لٹکتی ہوئی ملی، لڑکی نے اپنی بیلٹ سے پھندا لگایا تھا، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی

لاہور(کھوج نیوز) پی آئی اے روڈ ستوکتلہ کے علاقے میں منشیات کی عادی لڑکی نے نجی اسپتال کے میں خود کشی کر لی ہے، لڑکی نہ خود کشی کیسے کی؟ اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ پی آئی اے روڈ ستوکتلہ کے علاقے میں منشیات کی عادی لڑکی نے نجی اسپتال کے واش روم میں خودکشی کرلی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ 30 سالہ سائحہ تسلیم مرزا ڈیفنس کی رہائشی اور منشیات کی عادی تھی، ماں نے ایک ہفتہ قبل اسے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کروایا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سائحہ مرزا واش روم گئی اور پھر دیر تک واپس نہ آئی جس کے بعد چیک کرنے پر اس کی لاش لٹکتی ہوئی ملی، لڑکی نے اپنی بیلٹ سے پھندا لگایا تھا۔ ورثا کے قانونی کارروائی سے انکار پر پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کردی۔



