نگرنگرسے

پولیس ان ایکشن، بچوں کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم گرفتار

لاہور(کھوج نیوز) لاہور پولیس سوشل میڈیا پر بچوں کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والوں کے خلاف ایکشن میں آگئی اور پہلے ہی کیس میں نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ایک شخص نے شکایت کی کہ اس کے کم سن بھتیجے اور بھانجے کے غیر فطری فعل کی ویڈیو وائرل ہوئی جس پر انہیں تشویش ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ گڑھی شاہو پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم گرفتار کر لیا ہے، ویڈیو وائرل ہونے کے پیچھے دیگر عناصر کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کے ڈیجیٹل شواہد کے تجزیے اور مزید ملزمان کی نشاندہی کے لیے این سی سی آئی اے کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button