پاکستان

منظور وسان کی عمران خان کے متعلق بڑی پیشگوئی

کراچی (کھوج نیوز) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء منظور وسان نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پازٹی کے سینئر رہنماء منظور وسان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کی جماعت سے امید نہیں تھی کہ وہ اتنی جلدی نئے صوبوں کی حمایت کا اعلان کردیں گے۔ سابق وزیر نے پیشگوئی کی کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں انہیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے اچھے دن نظر نہیں آرہے جب کہ جے یو آئی کی احتجاجی تحریک بھی نظر نہیں آرہی، اگر جے یو آئی کو احتجاج کرنا ہوتا تو اب تک کر چکی ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی اپنی ایک تاریخ اور شناخت ہے، اسے دیگر صوبوں کے ساتھ ملا کر ہیں دیکھا جاسکتا، سندھ کے عوام اور سندھ اسمبلی نئے صوبوں کے قیام کی تجویز پر اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں اور اسے مسترد کر چکے ہیں، صوبوں کے نام تبدیل کرنا ملک کے لیے فائدہ مند نہیں ہے۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر پیپلز پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں تاہم گورنر راج نافذ کرنے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف نے کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button