انٹرنیشنل

امریکی MQM-170جاسوس ڈرون پر ہمارا قبضہ ہے: پاسداران انقلاب کا دعویٰ

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کہ MQM-170 جاسوس ڈرون پر ہم نے کنٹرول حاصل کر کے اس کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے آبنائے ہرمز کے مغرب میں ایک امریکی جاسوس ڈرون قبضے میں لے لیا ہے۔
ایک باضابطہ بیان میں آئی آر جی سی نیوی نے کہا کہ ان کے الیکٹرانک وارفیئر یونٹ نے آبنائے ہرمز کے مغرب میں امریکی جاسوس ڈرون MQM-170 کا کنٹرول حاصل کرکے اسے کامیابی سے زمین پر اتار لیا۔ پاسداران انقلاب نے کہا کہ ڈرون سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق اس ڈرون کی پرواز کا آغاز خلیجِ فارس کے جنوبی کنارے پر واقع ممالک میں سے کسی ایک کے ساحل سے ہوا تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس ڈرون کا بنیادی مشن خلیجِ فارس کی ساحلی پٹی اور آبنائے ہرمز میں ایران کے فضائی دفاعی نظام کی نشاندہی کرنا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button