انٹرنیشنل

خلیج بنگال میں سمندری طوفان ارنب مزید شدت اختیار کر گیا

بھارت (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے خلیج بنگال میں بننے والا سمندری طوفان ارنب مزید شدت اختیار کرگیاہے، جس کے باعث ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارت کے مشرقی ساحل پر سمندری طوفانارنب کے پیش نظر ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے جبک ہ متعدد ٹرینیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ میڈیا کے مطابق کہ طوفان بدھ کی صبح بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ساحلی علاقے سے ٹکرا سکتا ہے جس کے باعث تیز ہواؤں اور شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، احتیاطی تدابیر کے طور پر ریاست اڑیسہ کے 5 اضلاع میں آج اور کل اسکول اور کالج بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button