پاکستان

علی امین گنڈا پور کو دوبارہ وزیراعلیٰ بنانے کیلئے لابنگ شروع

پشاور (کھوج نیوز) پی ٹی آئی میں نئے وزیراعلیٰ پختونخوا کے انتخاب کے لیے مختلف گروپ سرگرم ہوگئے جس میں ایک گروپ نے علی امین کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو بنانے کیلئے لابنگ شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے لیے پی ٹی آئی میں سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں، وزیراعلیٰ کے معاملے پر پی ٹی آئی کے کئی مرکزی رہنماؤں اور ایم پی ایز میں اختلاف رائے پایا جاتا ہے، چند اہم مرکزی رہنماؤں کی خواہش ہے کہ بونیر یا ہزارہ سے کسی وزیراعلیٰ بنایا جائے جب کہ 30 سے زیادہ اراکین اسمبلی علی امین گنڈاپور کو دوبارہ وزیراعلیٰ بنانے کے لیے سرگرم ہیں تاہم بانی پی ٹی آئی سے مشاورت نہ ہونے کی صورت میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب عارضی ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ جب تک بانی سے ملاقات نہیں ہوتی، پارلیمانی پارٹی کا منتخب کردہ شخص ہی وزیراعلیٰ رہے گا، پی ٹی آئی کے بیشتر اراکین نے اس متعلق الگ واٹس ایپ گروپ بھی بنایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button