28ویں ترمیم کا معاملہ، بلاول بھٹو کا بیان، حکومتی ایوانوں میں کھلبلی

کراچی (کھوج نیوز) 28ویں ترمیم کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بڑا بیان داغ دیا ہے جس کے بعد حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ صوبے کے معاملے پرپیپلزپارٹی کا مؤقف واضح ہے اور بار بار سامنے آیا ہے، سندھ کے عوام اور منتخب نمائندوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، سندھ کے عوام ہی سندھ کی قسمت کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو کراچی پر توجہ دینی چاہیے، شہر میں وفاقی اور صوبائی ادارے مل کر کام کریں تو عوام کی خدمت کی جاسکتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کا کام نہیں کہ لوگوں میں نفرت اور تقسیم پیدا کریں،کراچی سے تعلق رکھنے والے وفاقی کابینہ میں شامل لوگوں نے شہر میں ایک ٹکے کا کام نہیں کیا، وفاقی حکومت کراچی میں دلچسپی نہیں لیتی، اس کے نمائندے شہر میں نفرت پھیلانے میں لگے ہیں۔



