پاکستان

راجہ ناصر عباس نے پی ٹی آئی اراکین کو کھری کھری سنا دیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ناصر عباس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اراکین کو کھری کھری سنا کر ملک بھر سمیت سیاستدانوں میں ہلچل مچا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ چاہتے تھے کہ عمران خان کی بہنیں خاموش رہیں اور نہ بولیں، اب جب خیبر پختونخوا میں حکومت گرادی گئی ہے تو کہاں ہیں پارٹی کے بولنے والے، وہ کیوں نہیں بولتے،کیوں آواز نہیں اٹھاتے،کیوں وہ جا کر پٹیشن دائر نہیں کرتے؟

راجہ ناصر عباس نے کہا کہ سہیل آفریدی لاپتہ ہیں،کسی کو معلوم نہیں کہ وہ کہاں ہیں، سہیل آفریدی کی رہائی کے لیے اور صوبائی اسمبلی کے اپنے اسپیکرکے لیے یہ لوگ کیوں نہیں بولتے، جائیں اور پٹیشن دائر کریں، پارٹی کو جانا چاہیے، یہ سب لوگ کیوں نہیں جاتے؟ سب خاموش ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button