پاکستان

پنجاب میں سفارش کا زمانہ چلا گیا، مجرم جتنا مرضی بااثر ہو نہیں بچ سکے گا: مریم نوا ز

منڈی بہائوالدین (کھوج نیوز) پنجاب میں سفارش کا زمانہ چلا گیا ، مجرم جتنا مرضی بااثر ہو نہیں بچ سکے گا ، اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مجرموں کیخلاف خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف رسول منڈی بہاؤ الدین میں ہونہار اسکالر شپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ ڈر ڈر کر حکومت نہیں ہوتی، اصول ایک اور سیدھا رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ بائیک سوار خاتون پر تشدد کے واقعے میں بچی سے کہا کہ جتنے تھپڑ اس شخص نے تمہیں مارے، اتنے ہی تم مارو، پیٹرول پمپ پر تشدد کے واقعے پر بھی یہی مؤقف اپنایا تھا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سفارش کا زمانہ چلا گیا،کوئی مجرم چاہے اپنی ہی جماعت سے کیوں نہ ہو اسے نہیں چھوڑا جائیگا اور ظالم کتنا ہی بااثرکیوں نہ ہو، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا، پنجاب اب مظلوم کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے،کسی غریب کی عزت پر سمجھوتا قبول نہیں، جرائم کرنے والے اگلے ہی دن ضمانت لے آتے ہیں، ضرورت پڑی تو چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے بھی ملوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button