پاکستان

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کر گئے

راولپنڈی (کھوج نیوز) سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ راولپنڈی میں انتقال کرگئے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اور پاک فوج کے تمام رینکس نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جنرل(ر) عبد الوحید کاکڑ کی شاندار عسکری خدمات اور قیادت کو خراج تحسین پیش کیا گیا، پاک فوج نے مرحوم عبد الوحید کاکڑ کی قومی و عسکری خدمات کا اعتراف کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا، اللہ تعالی جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button