انٹرنیشنل

مکہ دفاعی معاہدے کے اعلیٰ حکام کی ایرانی قیادت سے ملاقات طے

سعودی عرب (مانیٹرنگ ڈیسک) مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے اعلیٰ حکام آج ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے اور اس حوالے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب، ترکیے کے اعلی حکام آج تہران میں ایرانی حکام سے ملاقات کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی نمائندگی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کریں گے، سعودی عرب کی نمائندگی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان جب کہ ترکیے کی جانب سے ترک انٹیلی جنس کے سربراہ شریک ہوں گے۔ میڈیا کے مطابق سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد ایران، سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے درمیان اعلی سطح پر یہ پہلی ملاقات ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button