صحت

ورزش سے دل پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ تحقیق آگئی

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) روزانہ کی بنیاد پر ورزش کرنے سے دل اور جسمانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ اس حوالے سے برسٹل یونیورسٹی میں ہونیوالی تحقیق نے سب کو چونکا دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق برطانیہ کی برسٹل یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا کہ ورزش کرنے سے دل کے ان پٹھوں کی ساخت تبدیل ہوتی ہے جو دل کو کنٹرول کرتے ہیں۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ معتدل ایروبک ورزشوں سے دل کے ان پٹھوں کے خلیات کے اسٹرکچر میں تبدیلیاں آتی ہیں جو دل کی سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرتے ہیں مگر زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ یہ تبدیلیاں دل کے دونوں حصوں (دائیں اور بائیں) میں ڈرامائی حد تک مختلف ہوتی ہیں۔

ایروبک ورزشیں تیز رفتاری سے چہل قدمی، دوڑنے، تیراکی، سیڑھیاں چڑھنے اور سائیکل چلانے جیسی سرگرمیوں پر مشتمل ہوتی ہیں۔ اس تحقیق میں تجربات کے دوران علم ہوا کہ جب چوہوں نے 10 ہفتوں تک ایروبک ورزشیں کیں تو دل کے افعال میں مثبت تبدیلیاں آئیں مگر سب سے اہم بتبدیلی یہ تھی کہ دل کے دائیں حصے میں ان خلیات کی تعداد بائیں کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ تھی۔ تحقیق کے مطابق یہ واضح ہے کہ ورزش دل کے پٹھوں پر یکساں انداز سے اثر انداز نہیں ہوتی بلکہ دونوں اطراف میں مختلف تبدیلیاں لاتی ہیں۔

دل کو جزوی طور پر autonomic نروس سسٹم ریگولیٹ کرتا ہے، یہ ایسے پٹھوں کا نیٹ ورک ہوتا ہے جو خودکار طور پر دل کی دھڑکن، سانس اور ہاضمے وغیرہ کے ضروری افعال کو متحرک کرتا ہے۔ اس نظام کی ایک شاخ دل کی دھڑکن کو اس وقت تیز کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے جب جسم کو زیادہ آکسیجن کو ضرورت ہوتی ہے۔ ان خلیات کے کچھ حصے اس عمل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس تحقیق میں چوہوں پر تجربات کیے گئے تھے اور نتائج سے عندیہ ملا کہ ورزش کو معمول بنانے سے دل کے ان خلیات میں ایسی تبدیلیاں آتی ہیں جو دل کو صحت مند رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button