کھیل
میری ڈبل سنچری کی کوئی اہمیت نہیں’ سٹیڈیم میں انگلینڈ کے جھنڈے دیکھ کر خوشی ہوئی: ہیری بروک

راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک) سری لنکا کے خلاف میچ ہارنے کے بعد انگلش کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ میری ڈبل سنچری کی کوئی اہمیت نہیں اور سٹیڈیم میں انگلینڈ کے جھنڈے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم کے کپتان ہیری بروک نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ میچ وننگ اننگز کھیلنی چاہیے، ڈبل سنچری بنانے کے باوجود میچ نہ جیتنے پرخوشی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے ڈبل سنچری کی کوئی اہمیت نہیں کیونکہ ہم میچ نہیں جیت سکے، سری لنکا نے شاندار کرکٹ کھیلی، سری لنکا نے بانڈریز بھی لگائیں اور سنگلز بھی لیے۔ انگلش کپتان نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ پر تقریبا 900 رنز بنے، میری نظر میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ بہترین تھی، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کیجھنڈے بھی نظر آئے۔



