پاکستان
الیکشن کمیشن کا بلدیاتی قانون کے تحت انتخابات کروانے کا حکم

اسلام آباد(کھوج نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی قانون کے تحت انتخابات کروانے کا حکم دے دیا ہے، 5رکن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر پر سماعت کی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی قانون 2015کے مطابق انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5رکنی کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر پر متعلق سماعت کی۔
چیف الیکشن کمشنر نے سماعت کے بعد مختصر حکمنامہ سناتے ہوئے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی قانون 2015کے مطابق انتخابات کرانے کا حکم دیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن حکام کو آج ہی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کا حکم بھی دیا۔



