انٹرنیشنل

فرانس میں پر تشدد احتجاج پر قابو پانے کیلئے کئی شہروں میں کرفیو نافذ

فرانس (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس میں پرتشدد احتجاج پر قابو پانے کے لیے کئی شہروں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، پر تشدد احتجاج کو روکنے کے لئے پولیس نے اہم اقدامات اٹھا لیے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق فرانس میں بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور تعلیمی سہولتوں کی کمی کے خلاف کئی روز سے جاری احتجاج جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق احتجاج کے دوران مظاہرین کی جانب سے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیرا کے واقعات میں 1000 ہزار پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جب کہ 2400 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق احتجاج پر قابو پانے کے لیے پیرس، لیون، نیس اور شمالی علاقوں میں نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کی گئی ہے اور کئی جگہوں پر کرفیو کا نفاذ کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button