انٹرنیشنل

سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے، برطانیہ بھی میدان میں آگیا ، بڑا اعلان کر دیا

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کے خلاف برطانیہ بھی میدان میں آگیا ہے اور سعودیہ کے دفاع میں مدد کرنے کے لئے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق برطانوی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تعیناتی سعودی عرب کے لیے اضافی دفاعی فوجی تعاون کا حصہ ہے۔ وزارت کے مطابق برطانیہ سعودی شہروں اور اہم قومی بنیادی ڈھانچے کو فضائی حملوں سے بچانے کے لیے رائل ائیر فورس کے ٹائفون لڑاکا طیاروں کی مدد سے دفاعی کانٹر ایئر مشنز اڑائے گا۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ طیارے مکمل طور پر دفاعی کردار ادا کریں گے اور حوثیوں کے خلاف کوئی جارحانہ کارروائی نہیں کریں گے۔ اس کے علاوہ برطانیہ سعودی عرب کے اندر دفاعی سازوسامان کی نقل و حرکت میں مدد کے لیے ایک ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ اور سعودی افسران کی معاونت کے لیے برطانوی فوجی مشیر بھی تعینات کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button