نگرنگرسے

دیر کالونی میں منہدم ہونیوالی نجی سکول کی عمارت سے متعلق اہم انکشاف

پشاور (کھوج نیوز) پشاور کے علاقہ دیر کالونی میں منہدم ہونے والی نجی سکول کی عمارت سے متعلق اہم انکشاف منظر عام پر آیا ہے جس کے بعد ذمہ داروں کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 15 اکتوبر کو منہدم ہونے والے نجی اسکول کی عمارت رہائشی تھی اور بنیادی طور پر یہ عمارت اسکول کے لیے بنی ہی نہیں تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمارت کا نقشہ کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کے ریکارڈ میں موجود نہیں، عمارت 2011 میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ٹاؤن 4 کے دائرہ اختیار میں بنی تھی، عمارت باہر سے خطرناک نہیں لگ رہی تھی، اس لیے پلاننگ کنٹرول انسپکٹرنے رپورٹ نہیں کیا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسکولوں کی ریگولیشن، نگرانی اور مانیٹرنگ پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی کی ذمہ داری ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسکول کے فرسٹ فلور کی چھت عارضی اور کچی تھی جو لکڑی کے تختوں پراینٹیں رکھ کربنائی گئی تھی، چھت بچوں اور فرنیچر کا وزن برداشت نہ کرسکی جس سے گرگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button