کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

کراچی (کھوج نیوز) کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی ہے جس کے بعد شہر قائد میں بسنے والے شہری حیران و دنگ رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی گرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں ہے، شہر میں جمعہ تک درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ہے اور جمعہ کے بعد پارہ 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نومبر میں دن کے درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتے ہیں اور نومبر میں رات کے درجہ حرارت 19 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں رات کی خنکی کا آغاز ہوچکا ہے اور رات کا درجہ حرارت آنے والے دنوں میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، نومبر کا معمول کا رات کا درجہ حرارت 17.7 اور دن کا 32.6 ڈگری سینٹی گریڈ ہے تاہم نومبر میں دن اور رات کے درجہ حرارت معمول سے زائد رہ سکتے ہیں۔



